کشتہ طلا ء مروارید ی مرکب نمبر 3

جو کہ بفضلہ تعالیٰ ضعف دماغ اور ضعف حافظے کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے

ہوالشافی۔
ورق طلاء تین ماشہ ورق نقرہ چھ ماشہ مروارید ناسفتہ درجہ اول نو ماشہ شاخ مرجان ڈیڑھ تولہ۔

مروارید ناسفتہ کو کسی پختہ کھرل میں عرق گلاب میں خوب کھرل کرکے نہایت ملائم سفوف بنالیں۔ اور اس طرح شاخ مرجان کو پھلے ہاون دستے میں کوٹ کر اور پختہ کھرل میں عرق گلاب سے صلایہ کر کے کھرل میں ڈال کر اس میں ایک ایک ورق شامل کر تے اور آب برہمی مصفی ڈال کر کھرل کر تے جا ئیں حتی کہ سب ورق ختم ہو کر دس تولے پانی جذب ہو جائے اب اس کی ٹکیاں بنا کر سائے میں خشک کر لیں اور ننھے سے کوزے میں بند اور گل حکمت کر کے پانچ سیر اپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہو نے پر نکال لیں اور پھر دس تولے آب برہمی میں کھرل کرکے اور ٹکیاں بنا کر سائے میں خشک کر کے پانچ سیر اپلوں کی آگ دیں۔اسی طرح تین آنچیں آب برہمی میں اور پھر ایک آگ آب بھنگرہ میں کھرل کرکے دیں۔ بفضلہ تعالیٰ اکسیر اثرات کا کشتہ تیار ھے۔

خوراک۔

دو چاول سے چار چاول ہمراہ مکھن یا مناسب خمیرہ۔

فوائد۔
مقوی دماغ اور خصوصاً مقوی حافظہ اس کے چند روزہ استعمال سے بچپن کی بھولی ھوئی باتیں بھی یاد آنے لگتی ھے۔

یہی کشتہ دائمی نزلہ زکام اور ضعف باہ کے ایسے مریضوں کو جو کہ ضعف دماغ کی وجہ سے ہو بہت مفید ہے۔

No comments:

Responsive Ads
Responsive Ads
Powered by Blogger.