معجون نقرہ
یہ معجون دہلی کے ھمدرد دواخانہ میں سے بڑی کثرت سے نکلتی ہے جو کہ اپنے خدا داد اثر کی وجہ سے دل و دماغ کو قوت دینے میں لاثانی شے مانی جاتی ہے۔ قوت باہ کو بڑھاکر جسم میں خوش گوار حرارت پیدا کرتی ہے اور خفقان کو زائل کرتی ہے۔ حرارت غریزی کو برانگیختہ کرتی اور قوت کو قائم رکھتی ھے۔
بنانے میں نہایت آسان
ھوالشافی:
چاندی کے ورق 5 تولہ، عنبر خالص ایک تولہ ، کستوری خالص ایک تولہ ، مصری 28 تولہ ، شھد خالص 28 تولہ
ترکیب تیاری :
پہلے ھر سہ ادویات کو کھرل میں ملا کر مصری اور شھد کا قوام کرکے ادویات کو ملادیں بس دوا تیار ھے۔
ترکیب استعمال:
تین ماشہ سے پانچ ماشہ تک عرق گاؤ زبان آدھ پاؤ کے ھمراہ استعمال کریں۔
فوائد:
مقوی باہ و مقوی قلب
بے حد لذیذ اور خوشبودار چیز ہے۔
No comments: