کشتہ طلاء حکیم محمد یوسف حسن صاحب والا
ھو الشافی :
برادہ طلاء باریک یا طلاء تیزابی ایک تولہ، گندھک آملہ سار ایک تولہ میں ڈال کر آب گھیکوار سے چھ گھنٹے کھرل کرکے ٹکیاں بنانے اور خشک کر کے دو مٹی یا چینی کی خورد پیا لیوں میں بند کر کے اور گل حکمت کر کے خشک ھونے پر چار پانچ سیر جنگلی اپلوں کی آگ ھوا سے بچا کر دیں ۔ سرد ھونے پر نکالیں اور پھر مزید ایک تولہ گندھک آملہ سار شامل کرکے چھ گھنٹے آب گھیکوار میں کھرل کرکے اور ٹکیاں بنا کر اسی قدر آگ دیں۔ اسی طرح کل چالیس آنچیں دے دیں۔ اور اکتالیسویں آگ بلا گندھک ملائے محض آب گھیکوار میں کھرل کرکے دیں تاکہ خام گندھک اڑ جائے اور خالص کشتہ سونا ھی باقی رہ جا ئے۔
خوراک۔
دو چاول سے چار چاول تک مکھن یا بالائی میں دیں ۔
فوائد۔
مسلول، مدقوق، ضعف باہ کے مریض، سنگرھنی اور بواسیر اور اسحال کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
کشتہ طلاء حکیم محمد یوسف حسن صاحب والا
Reviewed by IzharUlhaque
on
January 04, 2018
Rating: 5